نئے پراجیکٹس میرے چاہنے والوں کیلئے اطمینان کا باعث ہونگے ‘ ہمایوں سعید

کامیاب اداکار کے طو رپر شناخت بن جانے کے بعد آپکے پاس دانستہ غلطی کا کوئی چانس نہیں ہوتا ‘ انٹر ویو

ہفتہ 13 فروری 2021 12:42

نئے پراجیکٹس میرے چاہنے والوں کیلئے اطمینان کا باعث ہونگے ‘ ہمایوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2021ء)نامور اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ جب آپ کی کامیاب اداکار کے طو رپر شناخت بن جائے تو اس کے بعد آپ کے پاس دانستہ غلطی کرنے کا کوئی چانس نہیں ہوتا ، پرستا ر ہر نئے پراجیکٹ میں منفرد کردار میں دیکھنا چاہتے او رآپ سے بہترین کام کی توقع کر رہے ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ میں جو کام کر چکا ہوں اور نیا کام کروں تو اس میں یکسانیت نہ ہو بلکہ میری اداکاری میں ایک نئی طرز کی پختگی نظر آئے ۔

انہوں نے کہا کہ خود کو ہر کردا رمیں ڈھالنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن میں خدا کی ذات کے کرم سے ہر بار کامیاب رہا ہوں ۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ کچھ نئے پراجیکٹس پر کام کر رہا ہوں جو میرے چاہنے والوں کیلئے اطمینان کا باعث ہوں گے۔