تمباکو نوشی سے پرہیز کرکے بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے ، ثناء اللہ گھمن

تمباکونوشی فقط ہلاکتوں اوربیماریوں کی وجہ ہے ،تمباکونوشی سے پیداہونے والے امراض دل سمیت دیگرکاعلاج عام فرد کے بس کی بات نہیں،جنرل سیکرٹری پناہ

پیر 15 فروری 2021 20:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2021ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ تمباکونوشی فقط ہلاکتوں اوربیماریوں کی وجہ ہے ،تمباکونوشی سے پیداہونے والے امراض دل سمیت دیگرکاعلاج عام فرد کے بس کی بات نہیں ،تمباکونوشی سے پرہیز کرکے ان بیماریوں سے بچاجاسکتاہے،نوجوان نسل میں تمباکونوشی کابڑھتاہوارجحان خطرے کی گھنٹی بجارہاہے،ایف ای ڈی کانفاذکرکے تمباکونوشی کی نہ صرف روک تھام کی جاسکے گی ،بلکہ ہم نوجوان نسل کوبیماریوں سے بچاسکیں گے ،ریونیومیں اضافہ ہوگااور حکومت کامعاشی بوجھ بھی کم ہوگاپناہ کے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناہوں نے کہاکہ دل کاعلاج بہت مہنگاہے ،اس بارے عوام کوآگہی دیتے ہوئے پناہ 36سال گزرنے کے باوجود اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ،دل سمیت کینسر ودیگرموذی امراض میں اضافہ خطرناک ہی12اگست 2020کوبی ایم سی میڈیسن پرشائع ہونے والے آرٹیکل میں بتایاگیاکہ دنیا بھر میں 300 ملین سے زائد افرادتمباکونوشی کرتے ہیں،127ممالک میں تمباکونوشی کااستعمال زیادہ رہا،تمباکونوشی کی سب سے زیادہ کھپت جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیاء میںپائی گئی،اس خطے میں کینسر کے خطرے کاامکان بھی سب سے زیادہ رہا،دنیا بھر میںتمباکونوشی سے پیداہونے والے غذائی نالی ،گردن اورمنہ کے کینسر سی90,791اموات ہوئیں ،258,006اموات دل کی بیماری میں مبتلاہونے سے ہوئیں

متعلقہ عنوان :