گندم میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے زہرپاشی کا صحیح طریقہ اپنایاجائے ، محکمہ زراعت

پیر 22 فروری 2021 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2021ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو آگاہ کیاہے کہ گندم کی پیداوار کوبڑھانے کے لئے جڑی بوٹیوں کو تلف کریں اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے زہرپاشی کا صحیح طریقہ اپنایاجائے نیز سپرے مشین کیلئے درست نوزلز کے انتخاب سمیت فلڈ جیٹ نوزل اور فلیٹ فین نوزل استعمال کی جائے اور سپرے کرنے سے پہلے سپریئرکی ٹینکی کو صاف پانی سے بھرلیاجائے اور ایک ایکڑ لمبائی کے کھیت کردوچکرمیں پانچ فٹ چوڑائی پر سپرے کی جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ تیز ہوا دھند یا بارش میں سپرے سے گریزکرنے کے علاوہ ہمیشہ پہلے پانی کے بعد وترحالت میں سپرے کیاجائے اورکاشتکار سپرے ہمیشہ کی کلیبریشن کرکے کرنے سمیت مربوط طریقہ انسداد یعنی جڑی بوٹیوں کی مناسبت سے زہرکا انتخاب کرے ۔جڑی بوٹی مار زہروں کیلئے سپرے محلول 100تا120لٹرفی ایکڑ استعمال کیاجاتاہے دستی سپریئر کی صورت میں ڈنڈی پرنوزل صحیح زاویہ پرلگی ہونی چاہیے نیز ٹریکٹروالے بوم سپریئر کی صورت میں بوم پرلگی عام نوزل کا زاویہ اخراج اور سپرے کی تقسیم یکساں ہواسی طرح دستی سپرے کی صورت میں ٹینک کے منہ پمپ اور نوزل کے درمیان مناسب سوراخ کے فلٹر استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :