مسافر کوچ کے ڈرائیور کو موٹروے پر دل کا دورہ پڑ گیا

مسافروں سے بھری بس بہت بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 فروری 2021 10:55

مسافر کوچ کے ڈرائیور کو موٹروے پر دل کا دورہ پڑ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری 2021ء) موٹروے پر مسافر کوچ کے ڈرائیو کو دل کا دورہ پڑ گیا تاہم بس حادثے سے بال بال بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس ساؤتھ زون کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے سٹی کے قریب گاڑی چلاتے وقت ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا جس کی فوری اطلاع مسافروں  نے موٹروے پولیس کو کال دی۔

(جاری ہے)

مسافروں نے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کر کے مدد طلب کی اور اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کوچ ڈرائیور کی موٹروے پولیس نے فوری طبی امداد دے کر جان بچا لی۔ڈرائیور پریل بھٹو اسپتال میں زیر علاج ہے۔ڈرائیور نے فوری طبی امداد دئیے جانے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بر وقت طبی امداد دے کر جان بچانے پر ہو پولیس کے مشکور ہیں۔