پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودہا ڈویژن کے ’’ مجھے سرگودہا کہتے ہیں ‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

منگل 23 فروری 2021 13:30

پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودہا ڈویژن کے ’’ مجھے سرگودہا کہتے ہیں ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودہا ڈویژن کے ’’ مجھے سرگودہا کہتے ہیں ‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر انفارمشن چوہدری شہزاد احمد ورک اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل غلام عباس کھگہ تھے ۔اس موقع پر ایس جی ڈی 1903 کے ڈرامہ میں علاقائی ثقافت کو اجاگر کیاگیا اور میوزیکل شو کے علاوہ کیک کاٹا گیا ۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد احمد ورک نے کہا کہ کسی شہر کی ثقافت اور منہاج کے لئے یہ اپنی نوعیت کی منفرد تقریب ہے جسے کی دیگر اضلاع کو تقلید کرنا چاہئے انہوں نے کہاکہ یہ ایک اچھی روایت ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرگودہا 1903 میں معرض وجود میں آیا ۔ایک چھوٹے سے قصبے سے بڑے شہر کا روپ دھارنے تک اس نے کئی نشیب و فراز دیکھے ان اتار چڑھاع میں 1965 میں یہاں کے جانبازوں اور جانثارشہریوں کی جرات اوربہادری نے ا س شہر کو شاہینوں کے شہر کا اعزاز دلوایا ۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل غلام عباس کھگہ نے کہاکہ آرٹس کونسل علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہاکہ ایسی تقریبات کا مقصد عوام کو سرگودہا کی تاریخ ‘ یہاں کی دستکاریوں ‘ شہریوں کے جوش وجذبے اور روایات سے آگاہی دلانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :