سعدیہ سہیل راناسید ذوالفقار حسین کی ڈ پٹی کمشنرسے ملاقات

منگل 23 فروری 2021 15:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2021ء) رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک سے ملاقات کی۔ کوارڈینیٹر ڈرگ ایڈوائزری سید محسن، اے ڈی سی جی شاہد عباس کاٹھیا، اے ڈی سی ہیڈکوارٹر عامر شفیق و دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے منشیات کے خلاف ضلعی سطح پر ڈرگ ایڈوائزری ورکنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

مدثر ریاض نے کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور شہر میں موجود خفیہ شیشہ کیفوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ سعدیہ سہیل رانا چیئرپرسن قائمہ کمیٹی نے کہا کہ شہر لاہور میں جلد منشیات کے عادی افراد کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائے جائیں گے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے حوالے سے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی خدمات قابل ستائش ہیں۔کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔