نوکرانی کے انکشاف نے ساس کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کو بے نقاب کر دیا

کراچی کے علاقے کلفٹن میں بہو کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کے بیٹے نے اپنی بیوی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

muhammad ali محمد علی بدھ فروری 01:46

نوکرانی کے انکشاف نے ساس کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کو بے نقاب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2021ء) نوکرانی کے انکشاف نے ساس کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کو بے نقاب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک شخص کی جانب سے اپنی بیوی کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جس خاتون پر مقدمہ درج کروایا گیا، اس پر الزام ہے کہ وہ اپنی ساس کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی ۔

بہو کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کے بیٹے نے اپنی بیوی کیخلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتاری کی درخواست کی ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کروانے والے شخص کی بیوی کافی عرصے سے اپنی ساس کو تشدد کا نشانہ بنا رہی تھی، تاہم اس کا شوہر ان تمام واقعات سے لاعلم تھا۔ حال ہی میں ایک دن مقدمہ درج کروانے والا شخص جب گھر پہنچا تو اپنی والدہ کو زخمی حالت میں پایا۔

(جاری ہے)

والدہ کی حالت کی وجہ پوچھنے پر اس کی بیوی نے بتایا کہ سیڑھیوں سے گرنے کی وجہ سے والدہ کو شدید چوٹیں آئیں۔ تاہم بعد ازاں گھر کی نوکرانی نے مقدمہ درج کروانے والے شخص کو بتایا کہ اس کی بیوی کافی عرصے سے اپنی ساس کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ خاتون کے اس مرتبہ زخمی ہونے کی وجہ بھی بہو کا تشدد ہے۔ بہو نے اپنی ساس کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا۔ یہ تمام حقائق سامنے آنے کے بعد تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کا بیٹا پولیس اسٹیشن پہنچا اور بیوی کیخلاد مقدمہ درج کروایا دیا۔

متعلقہ عنوان :