مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کردیے، دوبارہ الیکشن کا مطالبہ
دھاندلی تو دھاندلی ہے چاہے جس سطح پر بھی ہو ، حلقوں میں نتائج تبدیل کیے گئے اورنا اہل امیدوارکوجتوایا گیا ، سربراہ پی ڈی ایم کی میڈیا سے گفتگو
ساجد علی جمعرات 25 فروری 2021 14:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ یا تو بے بس ہے یا چاہتے ہیں کہ قبائل لڑیں ، جب کہ جنوبی وزیرستان میں پہلے ہی قبائلی جنگ جاری ہے اور وہاں 2 قبائل میں خونریزی ہو رہی ہے کیوں کہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد سے وہاں نہ تو کوئی نیا قانون ہے نہ ہی کوئی پرانا قانون ہے۔
دوسری جانب این اے75ضمنی الیکشن سےمتعلق ریٹرننگ آفیسرکی الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی رپورٹ منظر عام پر آگئی ، آر او نے مطالبہ کیا ہے کہ شفافیت کومدنظررکھتےہوئےالیکشن کمیشن این اے 75 کے 14 پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ الیکشن کرائے ، دوبارہ الیکشن کرانےتک الیکشن کمیشن این اے75 کےنتائج کااعلان نہ کرے ، تحقیقات کے دوران پریزائیڈنگ آفیسرز خوفزدہ اور پریشان تھے۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ 14پولنگ اسٹیشنزکے متعلق ن لیگ امیدواراور پریذائیڈنگ افسران کے نتائج میں فرق ہے، آراو کے حاصل کردہ فارم 45 کے مطابق متعلہ پولنگ اسٹیشن پر 18722ووٹ ڈالے گئے ، پی ٹی آئی امیدوار کو 12 ہزار 763 ووٹ ملے، جب کہ مسلم لیگ ن کی امیدوار کو 3500 ووٹ ملے ، ووٹ ڈالنے کا تناسب 75 فیصد رہا، یہاں 1 ہزار 731 ووٹ مسترد ہوئے۔ بتایا گیا کہ ن لیگی امیدوارنوشین افتخارکےفارم45کےمطابق انکے5000،علی اسجدکے6ہزار705ووٹ تھے ، ووٹ ڈالنے کی شرح 45 فیصد تھی ، امیدوار نوشین افتخار کے فارم 45 کے مطابق 139 ووٹ مسترد ہوئے ، موازنہ ڈیٹا سےلگتاہےاسجدملہی کے مخالف کے 1543 ووٹس کی کمی ہوئی ، سامنےآئی چیزوں کی ن لیگ کےامیدوارکےتحفظات سےہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ ریٹرنگ آفیسر نے بتایا کہ پریذائیڈنگ افسران نے بہانہ بنایا کہ ٹرانسپورٹ خراب ہوئی ، واٹس ایپ کام نہیں کررہاتھا،8 پی او نے واٹس ایپ پرنتائج نہ بھیجنے پر بتایا ان کی فون کی بیٹری کم ہوگئی تھی ، 8 پریذائیڈنگ افسران نےکہادھندکےباعث ساڑھےچاربجےآراوآفس پہنچے ، بادی النظرمیں لگتاہےپریذائیڈنگ افسران نےنتائج میں ٹیمپرنگ کی ہے، اس لیے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔ رپورٹ کے مطابق 23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں تاخیر پر مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخارنے درخواست دی، ن لیگی امیدوار نے 23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کو حتمی نتائج میں شامل نہ کرنے کی استدعا کی ، ن لیگی امیدوار نے 18 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 بھجوائے ، فارم 45 کا تفصیلی جائزہ لینے پر ن لیگی امیدوارکے خدشات کی تصدیق ہوئی ، پی ٹی آئی امیدوار نے پریزائیڈنگ آفیسرزکےفارم 45پراظہار اطمینان کیا، پی ٹی آئی امیدوار نے نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.