2021ء میں ہی دنیا میں عالمی جنگ چھڑ جائے گی اور تباہ کن زلزلے بھی نقصان پہنچائیں گے

3793ء آخری سال ہو گااور یہ دنیا تباہ ہو کر ختم ہو جائے گا،قیامت سے متعلق پیشین گوئی کردی گئی

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 26 فروری 2021 05:49

2021ء میں ہی دنیا میں عالمی جنگ چھڑ جائے گی اور تباہ کن زلزلے بھی نقصان ..
فرانس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2021ء) قیامت اور حشر کے دن پر تو مسلمان ہونے کے ناتے سب کا یقین ہے اور یہ ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے۔تاہم دیگر مذاہب کے لوگوں میں بھی قیامت کے تصور موجود ہیں۔یہی وجہ ہے کہ مختلف ادوار میں دنیا کے ختم ہونے اور قیامت کے قائم ہونے کی پیشین گوئیاں کی گئی ہیں،تاہم ابھی تک اس دنیا کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکا۔

دنیا کے تباہ ہونے سے متعلق ایک اورماہر نجوم کی پیشین گوئیوں سے متعلق آج کل خوب باتیں کی جا رہی ہیں۔ معروف فرانسیسی ماہر علم نجوم نوسٹراڈیمس پیرس میں 1503ء میں پیدا ہوئے اور ان کا انتقال 1566ء میں ہوا تھا۔انہوں نے اپنی زندگی میں رہتی دنیا کے بارے میں کئی پیش گوئیاں کیں، ان میں سے بعض غلط نکلیں لیکن اکثر حیران کن حد تک درست ثابت ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے رواں سال 2021ء کے بارے میں بھی کچھ خوفناک پیش گوئیاں کی تھیں اگر وہ پوری ہوگئیں تو دنیا ختم ہوجائے گی۔جن میں تیسری عالمی جنگ چھڑنا اور تباہ کن زلزلوں کا آنا شامل ہیں، نوسٹراڈیمس کی پیش گوئیوں کے مطابق اس دنیا کا خاتمہ 3793ء میں ہو گا۔ یہ ہماری اس دنیا کا آخری سال ہو گا۔ نوسٹراڈیمس کا کہنا تھا کہ ”اس سال آخری آتشزدگی (Final Conflagration)ہو گی اور یہ دنیا ختم ہو جائے گی۔

نوسٹراڈیمس کی پیش گوئیوں کے برطانوی ماہر بوبی شیلر کا کہنا ہے کہ ”نوسٹراڈیمس نے آئندہ سالوں میں ایک شمسی طوفان کی پیش گوئی بھی کر رکھی ہے، جو ہماری زمین کے برقی نظام کو تباہ و برباد کر دے گا اور دنیا کا کمیونی کیشن کا تمام تر نظام ناکارہ ہو جائے گا، بجلی بند ہو جائے گی اور بیشتر دنیا تاریکی میں ڈوب جائے گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ نوسٹرا ڈیم کی 2021کے بارے میں کی گئی پیش گوئیاں سچ ثابت ہوتی ہیں یا پھر یہ بھی دیگر پیش گوئیوں کی طرح محض خیالی ثابت ہوں گی اس بات کی حقیقت سے پردہ آنے والے دنوں میں اٹھ جائے گا۔