سگریٹ، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور چینی کے پیداواری شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم یکم جولائی سے نافذ ہوگا

ان شعبوں سے پانچ سے چھ ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع ہو گا ،مستقبل میں دس ارب روپے تک جا سکتا ہے‘ ترجمان ایف بی آر

جمعہ 26 فروری 2021 22:28

سگریٹ، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور چینی کے پیداواری شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سگریٹ، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور چینی کے پیداواری شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم یکم جولائی 2021 سے نافذ کردیا جائے گا۔ اس سسٹم کے نفاذ سے ان پیداواری شعبوں میں ٹیکس چوری کو روکا جائے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس سسٹم کے نفاذ کے اگلے مرحلے میں یہ مشروبات کے پیداواری شعبے میں نافذ ہو گا۔بی بی سی کے مطابق ایف بی آر کے ترجمان نے بتایا جن پیداواری شعبوں میں یہ سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے ان کی جانب سے ٹیکس چوری اربوں روپے کی ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کی کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے ان شعبوں سے پانچ سے چھ ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع ہو گا اور یہ مستقبل میں دس ارب روپے تک جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :