سید ناصر حسین شاہ کی نشتر پارک میں جشنِ مولود کعبہ علی ابنِ ابو طالبؓ میں شرکت

ہفتہ 27 فروری 2021 16:33

سید ناصر حسین شاہ کی نشتر پارک میں جشنِ مولود کعبہ علی ابنِ ابو طالبؓ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) صوبائی وزیر مذہبی امور و اطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ کی نشتر پارک میں جشنِ مولود کعبہ علی ابنِ ابو طالب ؓ کے سلسلے میں منعقدہ محفلِ میلاد میں شرکت۔ محفلِ میلاد میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی سمیت تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام گلدستے کہ مانند یہاں موجود ہیں،یہ اتحاد یہ وحدت وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام عالم اسلام کو مولاعلی کی ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔یہ ہماری عبادت ہے کہ ایسی پرٴْنور محفل میں حاضری ہوئی ہے۔ میرے لئے بڑی سعادت کی بات ہے۔محفل میلاد کے اختتام پر اسکائوٹس کی جانب سے سلامی دی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

متعلقہ عنوان :