پی ایس ایل 6 کا دسواں میچ، پشاور زلمی نے ٹاس جیت لیا

پشاور کے کپتان وہاب ریاض کا حسب روایت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 فروری 2021 18:48

پی ایس ایل 6 کا دسواں میچ، پشاور زلمی نے ٹاس جیت لیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 فروری 2021ء ) پی ایس ایل 6 کا دسواں میچ، پشاور زلمی نے ٹاس جیت لیا، پشاور کے کپتان وہاب ریاض کا حسب روایت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے میں کراچی میں میچز کھیلے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ٹورنامنٹ کے کل 9 میچز کھیلے جا چکے۔ جبکہ اب دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

اس مقابلے کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تمام میچز میں پہلے فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کو فتح حاصل ہوئی ہے۔ اسی لیے ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ہی ترجیح دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کا میلہ زور و شور سے جاری ہے اور شائقین کو ہر روز سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آج کھیلے جارہے دسویں میچ میں پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان کر رہے ہیں اور دونوں ٹیمیں میچ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پرانے کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔ پشاور زلمی نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے 2 میں فتح اور ایک میں شکست حاصل ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس نے 2 میں فتح اپنے نام کی ہے۔ جبکہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کی ٹیم 2 فتوحات اور بہتر رن ریت کی بدولت پہلی پوزیشن حاصل کر چکی۔