پنجاب بھرمیں1007ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق 1076 زخمی ہوئے

پیر 1 مارچ 2021 16:58

پنجاب بھرمیں1007ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق 1076 زخمی ہوئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1007روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں13افرادجاں بحق جبکہ1076افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔416معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات429ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 34مسافر471اور189پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ267ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت273متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد81حادثات میں 91متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان70حادثات میں77متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1076متاثرین میں837مرد اور252خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں235افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور533افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ252زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں790موٹر سائیکلز،125آٹو رکشے،121موٹر کاریں،46وین11مسافربسیں،27ٹرک اور107دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔