پنجاب کے عوامی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک اور عوامی انداز ، چشمے کنارے بیٹھ گئے، منہ ہاتھ دھویا ، چشمے کا پانی پیا

حکام کے منع کرنے کے باوجود وزیراعلیٰ نے سیر ہو کر چشمے کا پانی پیا، نندنہ میں دشوارگزار راستوں پر کئی کلومیٹر پیدل چلتے رہے

پیر 1 مارچ 2021 18:00

پنجاب کے عوامی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک اور عوامی انداز ، چشمے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے نواحی علاقے نندنہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نندنہ کے دور دراز علاقوں میں گئے اور وہاں سیاحت کے فروغ کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نندنہ میں دشوار گزار راستوں پر کئی کلومیٹر سفر پیدل چلتے رہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایک مقام پر چشمے کا بہتا ہوا پانی دیکھ کر کنارے بیٹھ گئے اور منہ ہاتھ دھویا اور چشمے کا پانی پیا۔ حکام کے منع کرنے کے باوجود وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیر ہو کر چشمے کا پانی پیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چشمے کے کنارے بیٹھنا پرلطف ہے۔چشمے کا پانی میٹھا اور پرتاثیر ہے۔زندگی بھر پہاڑی چشموں کا پانی پینے میں کبھی جھجک محسوس نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نندنہ کے تاریخی علاقے کو ڈویلپ کر کے سیاحتی مرکز بنائیں گے اور باغاں والا گائوں کو ماڈرن ویلج بنائیں گے اور علاقے میں روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنا کر سیاحت کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نندنہ آکر اچھا لگا، دوبارہ بھی آؤں گا۔