خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کیلئے میدان (کل) سجے گا
12نشستوں کیلئے 23امیدوارمدمقابل ، 145اراکین صوبائی اسمبلی خفیہ رائے شماری کے ذریعے 12سینیٹرزکاانتخاب کرینگے
منگل 2 مارچ 2021 21:20
(جاری ہے)
جے یوآئی کی طرف سے مولاناعطاء الرحمن،اے این پی ہدایت اللہ،مسلم لیگ کے عباس خان آفریدی ،عطاء الرحمن بھی امیدوارہیں۔
ٹیکنوکریٹ کی دونشستوں پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ہمایوں،دوست محمد خان،پی پی کے فرحت اللہ بابر،جماعت اسلامی کے محمداقبال خلیل اور اے این پی کے شوکت جمال امیرزادہ کے مابین مقابلہ ہوگا۔خواتین کی دونشستوں پر تحریک انصاف کی ڈاکٹرثانیہ نشتر،اے این پی کی تسلیم بیگم اورجماعت اسلامی کی عنایت بیگم کے مقابین مقابلہ ہوگا۔اسی طرح اقلیتی نشست پرتحریک انصاف کے گردیپ سنگھ ،اے این پی کے آصف بھٹی،جے یوآئی کے رنجیت سنگھ اورجماعت اسلامی کے جاویدگل مقابلے کی دوڑمیں شامل ہیں،خیبرپختونخواسے جنرل نشستوں پریقینی کامیابی کیلئی19ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔ اسی طرح ٹیکنوکریٹ اورخواتین کی دو،دونشستوں کیلئی49ووٹ درکارہونگے پختونخوااسمبلی کی145کے ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کے یم پی ایزکی تعداد94ہے دوسرے نمبرپرجے یوآئی اراکین 15،اے ین پی12،ن لیگ7،پی پی کے چھ ایم پی ایزہیں۔ صوبائی اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے چار،جماعت اسلامی تین اورآزاداراکین کی تعدادبھی تین ہے ایوان میں تحریک انصاف کوباپ اوردوآزاداراکین کی حمایت بھی حاصل ہے صوبائی اسمبلی میں حکومتی حمایت یافتہ اراکین کی تعداد100اوراپوزیشن کی تعداد45ہیںدوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ انتخابات کوآزادانہ،منصفانہ ،غیرجانبدارانہ اورشفاف بنانے کیلئے موثراقدامات کئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.