کمشنر کراچی نوید شیخ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس
ریڈ لائن کوریڈورمنصوبہ کی جامع منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ۔توقع ہے اسی ماہ تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔کمشنر کراچی کو بریفنگ ملیر ہالٹ تا نمائش کوریڈور 27 کلو میٹر پر مشتمل ہوگا 16اسٹیشنز بنائے جائیں گے ،منصوبہ پر سات ارب روپے خرچ ہوں گے عالمی مالیاتی ادارے ایشیائی ترقیاتی بنک، ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹ منٹ بنک اور فرنچ ڈیولپمنٹ ایجنسی تعاون کر رہے ہیں سیکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد
منگل 2 مارچ 2021 22:24
(جاری ہے)
عالمی مالیاتی اداروںایشیاترقیاتی بنک، ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک ، اور فرنچ ڈیولپمنٹ ایجنسی کا تعاون حاصل ہے اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد ڈی سی شرقی محمد علی شاہ ڈی سی ملیر گنور لغاری ڈی سی جنوبی ارشاد علی ، ٹرانس کراچی کے چیف ایگزیکیٹیو افسر، بلدیہ عظمی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، ، ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی۔
، سول ایوی ایشن ، ٹریفک پولیس ،ضلعی بلدیات کے سینئر افسران، ٹرانس کراچی اور پی ٹی سی ایل کے نمائندے اور دیگر نے شر کت کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ منصوبہ پرکام شروع کرنے کے لئے بلدیہ عظمی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کے الیکٹرک سمیت متعلقہ شہری اور یوٹلٹی ادارے ہر ممکنہ تعاون کریں گے اور ضروری سہولتیں فراہم کریں گے۔ کمشنر نے کہا کہ ٹریفک دباو اور ٹریفک خطرات کے مسائل کے حل کے لئے ٹریفک انجیئرنگ اور ٹریفک پولیس سے مشاورت ضروری ہے ۔ انھوں نے ہدایت کی کہ منصوبہ پر ٹی ای بی اور ٹریفک پولیس سے مشاورتکی جاے یقینی بنایا جائے کہ تعمیراتی کام کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ کمشنر نے ٹریفک انجنئرنگ بیورو اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ منصوبہ کا جائزہ لیں اور ضروری رہنمائی اور مدد فراہم کریں تاکہ منصوبہ پر تعمیراتی کام شہریوں کی سہولتوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔ضروری متبادل راستے ٹریفک روانی کے تقاضوں کے مطابق ہوں کمشنر نے بلدیہ عظمی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کے الیکٹرک اور دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریڈ لائن منصوبہ کی تکمیل میں ہر ممکنہ تعاون کریں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ شہر میں ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے اور ٹرانسورٹ سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ ریڈ لائن منصوبہ شہر میں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں بہتر بنانے کاہم منصوبہ ہے اس سے شہر میں ٹرانسپورٹ کی سہولت بہتر بنانے کی حکومت کی کوششوں میں مد د ملے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بی آرٹی کے تحت کراچی کے ریڈ لائن بس منصوبہ کی جامع منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔منصوبہ پر کام کرنے کے تمام ضروری مراحل مکمل کر لئے گئے ہیں۔ امنصوبہ سے کراچی کے اہم کوریڈور ملیر ہالٹ سے نمائش تک روٹ مختلف علاقوں کے شہریوں کو معیاری سفری سہولت میئسر آئے گی ۔ بتایا گیا کہ ریڈ لائن کوریڈور منصوبہ ملیر ہالٹ شروع ہوگا اور براستہ ماڈل کالونی ، صفورا گوٹھ، کنگز کاٹیجز، محکمہ موسمیات این ای ڈی ، سفاری ، نیپا ، اردو یونیورسٹی، مسجد بیت المکرم، سوک سینٹر، عسکری پارک ، داود یونیورسٹی، سوسائٹی آفس، نمائش سمیت مجموعی طور پر سولہ اسٹیشنز ہوں گے ۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں بے قاعدگیوں اور خلل پر دو افسران کو معطل
-
hتنخواہوں،پنشن میں50،الائونسز میں100فیصد اضافے کامطالبہ
-
سیاحوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پتریاٹہ کیبل کار کو بحال کر دیا گیا ہے، ریجنل منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ معظم نذیر
-
جب تک پاکستان میں غریب موجود ہیں کوئی بھی امیر مزید امیر نہیں ہوسکتا،مفتاح اسماعیل
-
محکمہ داخلہ سندھ کا کراچی کو محفوظ بنانے کا پلان
-
پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 22 پروازوں کی تیاری
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر بر قرار رہے گی ، محکمہ موسمیات
-
صوبائی وزیر تعلیم کے حکم پر عمرکوٹ ضلع کے 120 گھوسٹ اساتذہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے
-
عید الاضحی سے قبل مویشیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کئے جانے کا امکان
-
کوٹ ادو،ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق، وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس
-
کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل
-
پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے‘مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.