سینیٹ انتخابات :دووفاقی وزیروں نے اپنے ووٹ ضائع کیئے
جنہیں ایک ووٹ درست طریقے سے ڈالنا نہیں آتا وہ وزارتیں کیسے چلاتے ہونگے ؟ عوامی حلقوں میں شدید ردعمل
میاں محمد ندیم بدھ 3 مارچ 2021 18:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت قومی خزانے کا ضیاع کررہی ہے اگر وفاقی وزیروں کو طریقہ کار معلوم نہیں تھا تو اس سے حکومتی جماعتی جماعت کی غیرسنجیدگی بھی عیاں ہوتی ہے کہ اس کے وزیروں تک نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کاربتانے کے لیے جوورکشاپس منعقد کی تھیں انہوں نے اس میں حصہ ہی نہیں لیا.
شہری عرفان معراج دین نے بتایا کہ انہوں نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا مگر آج انہیں لگتا ہے کہ ان کا فیصلہ غلط تھا انہوں نے کہا کہ میں چھوٹا کاروباری ہوں ہمیں درجنوں رنگ برنگے محکموں کو روزانہ کی بنیاد پر رشوت دینا پڑتی ہے کرونا کی وجہ سے ایک سال سے ہمارے کاروبار متاثر ہیں مگر ہمارا کوئی پرسان حال نہیں . انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے غرض نہیں کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے یا کم ہورہا ہے مزدور کو اتنا پتہ ہے کہ اس کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کے معاملے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں . انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے کارندے حفیظ شیخ کو جتوانے کے لیے حکمران جماعت ایڑی چوٹی کا زور لگاررہی ہے جس کی مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستانی عوام تاریخ کے بدترین حالات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو دیکھنا چاہیے کہ حفیظ شیخ جیسے عالمی اداروں کے کارندے تو کل کو بریف کیس اٹھا کر اپنے ملکوں کو چلے جائیں گے مگر ہار کی تمام تر ذمہ داری بخثیت کپتان عمران خان پر آئے گی .مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.