کورونا سے متاثرہ کھلاڑی کو وارم اپ میچ کھلایا گیا، شاہد آفریدی کا تہلکہ خیز انکشاف

پی ایس ایل بڑا برانڈ بن گیا ،کرکٹ کو بڑا نقصان ہوگا، 22 ،20 میچز ری شیڈول کرنا آسان نہ ہوگا،اس سال اور بھی بڑے ایونٹس ہیں: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 4 مارچ 2021 14:36

کورونا سے متاثرہ کھلاڑی کو وارم اپ میچ کھلایا گیا، شاہد آفریدی کا تہلکہ ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 مارچ 2021ء ) ملتان سلطانز کے آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ کھلاڑی کو وارم اپ میچ کھلایا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے 41 سالہ شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کے بائیو سیکیور ببل میں بڑے سخت قوانین تھے ، میں خود بائیو سیکیورببل میں ہوں ، جم کی بھی مشکل سے اجازت ملتی تھی، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل بڑا برینڈ بن گیا ہے، کرکٹ کو بڑا نقصان ہوگا، ملتان سلطانز کے آل رائونڈر نے کہا کہ اب 22 ،20 میچز کو ری شیڈول کرنا آسان نہیں ہوگا کیوں کہ اس سال اور بھی بڑے ایونٹس کھیلے جانے ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج مزید 3 کیسز سامنے آنے کے بعد مثبت کورونا کیسز کی تعداد 7 تک پہنچنے کے بعد پی ایس ایل 6 کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔