تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں منخرف اراکین کو اظہارِ وجوہ نوٹس جاری کر دیے

شہریار خان شر اور اسم ابڑو کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرجواب طلبی کی گئی ہے‘منخرف اراکین نے سینیٹ انتخابات میں پارٹی کوووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 مارچ 2021 15:22

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں منخرف اراکین کو اظہارِ وجوہ نوٹس جاری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 مارچ ۔2021ء) پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپنے دو اراکین کو اظہارِ وجوہ نوٹس جاری کر دیے ہیں. پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہریار خان شر اور اسم ابڑو کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کے نوٹسزجاری ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیے میں اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کے خلاف 7 روز میں کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے.

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف رکن اسلم ابڑو نے سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہوں مگر اس کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دوں گا.

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ہی رکن سندھ اسمبلی شہریار خان شر نے اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی کارکردگی سے مایوس ہوں، وزیر اعظم کو کئی بار کہا ہے کہ سندھ کے لیے کچھ کریں لیکن انہوں نے نہیں سنا، تحریکِ انصاف کے پاس سندھ کے لیے کوئی پروگرام نہیں ہے.

شہریار شر نے اپنے ویڈیو بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ تحریک انصاف نے گورنر ہاﺅس کے کمرے میں جا کر سینیٹ انتخاب کی ٹکٹیں بانٹیں، ہم سے پوچھا بھی نہیں گیا، اسی لیے ہم پارٹی سے ناراض ہیں.