روزے کے دوران کورونا ویکسین لی جاسکتی ہے،برطانوی اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن

ویکسین کا انجکشن غذائیت کے بغیر ہے جس کو روزے کی حالت میں بھی لینے سے روزہ برقرار رہتا ہے،بیان

جمعرات 4 مارچ 2021 16:58

روزے کے دوران کورونا ویکسین لی جاسکتی ہے،برطانوی اسلامک میڈیکل ایسوسی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) برطانیہ کی اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے روزے کے دوران کورونا ویکسین لی جاسکتی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اہم بیان میں کہاگیاکہ برطانیہ میں اس وقت دی جانے والی کورونا ویکسین سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑتا لہذا شہریوں کو رمضان کی وجہ سے کورونا ویکسین کے حوالے سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن نے کہا کہ کورونا ویکسین کا انجکیشن غذائیت کے بغیر ہے جس کو روزے کی حالت میں بھی لینے سے روزہ برقرار رہتا ہے جب کہ ویکسین کا مواد بلڈ سرکولیشن میں شامل نہیں ہوتا لہذا یہ تمام چیزیں انسانی جسم کے ان حصوں میں شامل نہیں جس سے روزے ٹوٹ جائے گا۔اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ کورونا وائرس کی ویکسین پٹھوں کے ذریعے دیا جانے والا انجیکشن ہے جو اس وقت ویکسین دیے جانے کا واحد طریقہ کار ہے اسی وجہ سے ویکسی نیشن کا عمل روزے پر اثر انداز نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :