پی ڈی ایم عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے، شہزادمجید بلوچ

جمعرات 4 مارچ 2021 17:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع وسطی کے سیکریٹری انفارمیشن شہزادمجید بلوچ نے سینیٹ الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرنے پر تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈی ایم عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکاہے، عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا مینڈیٹ بھی حاصل نہیں کرپائیں گے،ذلت ورسوائی اب تبدیلی سرکارکا مقدربن چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں عمران خان کا غرورکاک میں مل گیا،انہیں چاہئے کہ اپنی ناکامی اور نااہلی تسلیم کرتے ہوئے خودہی مستعفی ہوجائے تو بہتر ہے۔دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی ضلع وسطی کے صدر ظفرصدیقی ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹری دل محمد ودیگر نے سینیٹ الیکشن میں منتخب ہونے والے تمام اراکین کوبڑی کامیابی پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے اسے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہترین حکمت عملی کانتیجہ قراردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زارداری کی بہترین حکمت عملی کے نتیجے میں پی ڈی ایم مزید کامیابیاں اور کامرانیاں سمیٹے گا۔عوام کو جلد خوشخبری ملے گی اور قوم کو مہنگائی وبیروزگاری کے دلدل میں دھکیلنے والی سونامی سرکار بہت جلد ایوان سے باہر ہوگی۔