وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کے اظہار کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعرات 4 مارچ 2021 18:03

وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کے اظہار کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کے اظہار کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینٹ انتخابات میںاپوزیشن کے منفی ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا سینٹ کے انتخابات کے بعد فوری طوپر قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے اسمبلی اجلاس بلانے کا عمل جرات اور بہادری کی علامت ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے کئے جانے والے تمام اقدامات اور اختیار کی گئی تمام پالیسیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔