کرونا وائرس،اسلام آباد ماڈل کالج ایف 7 سات مثبت کیسز رپورٹ ہونے پر سیل

جمعہ 5 مارچ 2021 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) کرونا وائرس کے کیسز تعلیمی اداروں سے سامنے آنے لگے ۔وفاقی دارالحکومت میں کرونا کیسز کے سبب تعلیمی اداروں کو سیل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ضلعی حکام براے صحت نے کرونا وائرس کے سبب 2 ادارے سیل کر دئیے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ماڈل کالج ایف 7 کو سات مثبت کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا گیا ۔ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی 10 میں اب تک تین مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔وفاقی دارالحکومت میں اب تک 8 ہزار 4 سو 60 ہیلتھ ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاو کی ویکسین فراہم کی جا سکی ہے۔اسلام آباد میں کرونا ویکسین سے مستفید ہونے کے لیے رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 18 ہزار سات سو سے زائد ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :