آل سندھ سید غلام شبیر شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ جاری

جمعہ مارچ 20:58

آل سندھ سید غلام شبیر شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ جاری
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) آل سندھ سید غلام شبیر شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں زبردست مقابلوں کا سلسلہ شروع ، شائقین فٹبال کا ہجوم گراؤنڈ میں امنڈ ، ڈی ایف اے خیرپور نے پنلٹی کیک سے میچ چار۔ پانچ سے اپنے نام کر لیا،فٹبال گیمز ٹورنامنٹ کا انعقاد کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کیمواقع فراہم کریگا ،سنئیر فٹبالر مظفر علی کا تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق گانگوٹی گراؤنڈ روہڑی میں یونین فٹبال کلب کے زیر اہتمام جاری آل سندھ سید غلام شبیر شاہ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے گذشتہ روز ڈی ایف اے خیرپور اور ڈی ایف اے وائیٹ سکھر کے مابین سنسنی خیز مقابلے میں دونوں کلبوں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا تاہم یہ میچ ڈی ایف اے خیرپور نے پنلٹی کیک پر چار۔

(جاری ہے)

پانچ سے جیت کراپنے نام کرلیا میچ کے مہمان خاص سکھر کے سنئیر فٹبالرمظفر علی منگی تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں ٹورنامنٹ آرگنائیزنگ کمیٹی کے چئیرمین اسفند یار منگی،سیکریٹری آرگنائیزر سید اطہر شاہ،آفتاب احمد،زاہد سعید ،طارق کمبوہ،عابد آخوند،اسجد حسین خلجی،آصف آخوند ،رضا محمد سمیت روہڑی اور سکھر کی سیاسی و سماجی شخصیات ،فٹبال کلب کے آفشیلز،کھلاڑیوں اور شائقین فٹبال کلب کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کا انعقاد صحت مندانہ معاشرے کے قیام کی نشانی ہے محدود وسائل کے باوجود فٹبال گیمز کی ترقی کیلئے آرگنائیزنگ کمیٹی کی خدمات قابل تعریف ہے انشائ اللہ یہ ٹورنامنٹ نا صرف فٹبال گیمز بلکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریگا۔

متعلقہ عنوان :