ہنگامہ آرائی کیس، کیپٹن (ر) صفد ر سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کی حاضری معافی کی درخواست منظور

ہفتہ 6 مارچ 2021 11:40

ہنگامہ آرائی کیس، کیپٹن (ر) صفد ر سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کی حاضری معافی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) لاہور کی مقامی عدالت نے ہگامہ آرائی کیس میں کیپٹن (ر)محمد صفدر،بلال یاسین ،رانا مبشر اقبال،سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کی حاضری معافی کی درخواست منظوری کرتے ہوئے سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف نے درخواستوں پر سماعت کی ۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی بنا ء پر حاضری معافی منظور کی جائے ۔عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کر دی۔