طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاک فوج ،پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کا حکم ملا،افغان دہشت گرد امراللہ

جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:11

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاک فوج ،پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کا حکم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) افغان دہشت گرد امر اللہ کے سوشل میڈیا پر تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ننگرہار کے رہنے والے دہشت گرد امر اللہ نے بتایا کہ 2021میں اسپین بولدک کے راستے پاکستان میں داخل ہوا، قابض طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان میں فوج اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کا حکم ملا۔

امر اللہ نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان میں کچلاک، نوشہرہ اور پھر پشاور میں مقیم رہا اور ٹارگٹ منتخب کرنے کے دوران پکڑا گیا۔دہشت گرد نے بتایا کہ پچھلی افغان حکومت میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہوں۔ افغان دہشت گرد نے کہا کہ 2016سے داعش کے کاموں اور ٹارگٹ کلنگ میں شامل تھا، میری پہلی ٹارگٹ کلنگ خوگیانو میں اربکیان کے ایک کمیٹی رکن کی تھی، اس کے بعد 2021میں افغان حکومت کے ایک مخبر کو ٹارگٹ کیا۔

(جاری ہے)

امر اللہ کے مطابق اسی دوران میرے استادوں نے کہا کہ مجھے پاکستان جہاد کے لیے بھیجنا ہے، میں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سختی ہے کام کرنا مشکل ہے، 2021میں پاکستان آیا اور داعش کی قیادت کے ساتھ رابطہ رہا۔دہشت گرد نے بتایا کہ کچھ دن بعد محمد نبی کو پاکستانی فوج نے گرفتار کرلیا، مجھے ذمہ داری دی گئی کہ میں پولیس اور فوج کی نگرانی کروں اس لیے میں پشاور منتقل ہوگیا۔افغان دہشت گرد نے کہا کہ مگر میں پروگرام فائنل کرنے سے پہلے ہی پکڑا گیا۔