وفاقی کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:13

وفاقی کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی۔ یو اے ای حکومت کی نامزد کمپنی کو فرسٹ ویمن بینک تقریبا ایک کروڑ 46لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا گیا۔بینک کے 82.64فیصد سرکاری شیئرز عرب اماراتی کمپنی کو فروخت کیے گئے، خریدار کمپنی آئندہ پانچ سال میں 10ارب روپے کی سرمایہ کاری کریگی۔

(جاری ہے)

بینک کی موجودہ ایکویٹی 3.2ارب روپے ہے جس میں مزید6.8ارب روپے شامل کیے جائیں گے۔حکام کے مطابق فروخت انٹر گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ کے تحت مکمل ہوئی، شیخ طحنون بن زاید النہیان کی زیر قیادت انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی خریدارہے، فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی قیمت ریفرنس ویلیو سے زیادہ ہے۔معاہدے کے تحت نئی انتظامیہ کو 10فیصد ملازمین کی فوری چھانٹی کی اجازت ہوگی، باقی عملہ ڈیڑھ سال تک محفوظ، برانچز 42سے بڑھا کر 200کرنے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :