ہمیں پیپلز پارٹی سے ووٹ بیچنے کی کالز آئی تھی، نام بھی لے سکتے ہیں، عالیہ حمزہ

ہفتہ 6 مارچ 2021 14:02

ہمیں پیپلز پارٹی سے ووٹ بیچنے کی کالز آئی تھی، نام بھی لے سکتے ہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہمیں پیپلز پارٹی سے ووٹ بیچنے کی کالز آئی تھی، نام بھی لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمیں پیپلز پارٹی سے ووٹ بیچنے کی کالز آئی تھی،ہم ان لوگوں کا نام بھی لے سکتے ہیں جن کو کالز ائیں۔عالیہ حمزہ نے کہاکہ ہمیں یہاں تک کہا گیا کہ جہاں آپ موجود ہیں ہم وہیں آجاتے ہیں، ہم نے وزیراعظم کو بھی بتایا کہ ہمیں یہ لوگ کام کر رہے ہیں۔