چنیوٹ: قادیانیوں کی جانب سے محلہ راجے والی میں ان کی عبادت گاہ کی ناجائز تعمیر توسیع کو مسمار کر دیا گیا ہے : محمد الیاس چنیوٹی

پیر 15 مارچ 2021 22:00

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2021ء) قادیانیوں کی جانب سے محلہ راجے والی میں ان کی عبادت گاہ کی ناجائز تعمیر توسیع کو مسمار کر دیا گیا محمد الیاس چنیوٹی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ راجے والی میں واقع قادیانی اپنی عبادت گاہ کو ناجائزاور بغیر کسی NOC اور بغیر کسی نقشے کے توسیع کا کام جاری رکھے ہوئے تھے جس کی اہل محلہ نے امیر مرکزیہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ مولنا محمد الیاس چنیوٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی۔

(جاری ہے)

سی چنیوٹ اور DPO چنیوٹ بلال ظفر شیخ کو اس معاملے سے اگاہ کیا جس پر تمام انٹیلیجینس ادارے موقع پر پہنچ گے اور کام کو رکوا کر ناجائز تعمیر کو مسمار کر دیا گیا بعد میں DPO چنیوٹ اور کارپوریشن کی انتظامیہ نے قادیانیوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی۔پی۔او چنیوٹ بلال ظفر شیخ نے علماء کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کاروائی میں جو جو قادیانی ملوث ہیں ان سب کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے