ملیر میمن گوٹھ میں پولیس موبائل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

شفیق موڑ بس اسٹاپ پر کھڑے شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے 4 اسٹریٹ کرمنلز کو پولیس نے گرفتار کرلیا پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سمیت ودیگر جرائم میں ملوث42 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ ،منشیات برآمد کرلی

جمعرات 18 مارچ 2021 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2021ء) ملیر میمن گوٹھ میں پولیس موبائل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ شفیق موڑ بس اسٹاپ پر کھڑے شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے 4 اسٹریٹ کرمنلز کو پولیس نے گرفتار کرلیا اختر کالونی سے ملکہ منشیات زیبو پٹھانی پکڑی گئی لیاقت آباد میں پتنگ کے کارخانے پر پولیس کا چھاپہ جبکہ پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سمیت ودیگر جرائم میں ملوث42 ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی کیاتفصیلات کے مطابقملیر میمن گوٹھ کے علاقے نور محمد شاہ درگاہ کے قریب پولیس موبائل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ملزم 25 سالہرحمان دین ولد صالح خان کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا اسکا ،ساتھی فرارملزم سے اسلحہ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل برآمد ایف بی انڈیسٹریل پولیس نے شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے 4 اسٹریٹ کرمنلز زاہد عرف عزت ، کامران عرف کامی، معراج اور سہیل کو گرفتار کرکے اسلحہ،چھینے گئے موبائل فونز،چھینی گئی نقد رقم اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ملزمان شفیق موڑ بس اسٹاپ پر کھڑے شہری تنویر سے اسلحے کے زور پر اسکا موبائیل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہورہے تھے۔

(جاری ہے)

محمود آباد پولیس نے اختر کالونی سے ملکہ منشیات زیب النسا عرف زیبو پٹھانی اورت اسٹریٹ کرمنلز ذوالفقار اور نواز کو گرفتار کرکے دو ٹی ٹی پستول ڈیڑھ کلوگرام سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گلبرگ پولیس کی کاروائی،اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان عبدلستار اور پرویز کو گرفتار کرکے دو غیر قانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد نارتھ ناظم آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب ملزم بنام فیصل عرف پکوڑی ولد نور الدین کو گرفتار کرلیا سپر مارکیٹ پولیس نے پتنگ ساز اور قاتل ڈور بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر کارخانے کے مالک سہیل ولد مرغوب علی کو گرفتار کرکے 500 پتنگ 15 چرخی12 مانجھا رول 30 کلو کیمیکل اور مانجھا مشین برآمد کرلیا شاہراہ نور جہاپولیس نے ں گٹکا ماوا فروش ملزم نصیر احمد ولد محمد یونس کو ،لیاقت آباد ما پولیس نے گٹکا ماوا (مضر صحت) بنانے وا لے کارخانے پر چھاپہ گٹکا ماوا فروش پانچ ملزمان اسامہ ولد حنیف اسکے بھائی فیصل ولد حنیف، فصیح ولد رفیع، نوید ولد یونس ،سامہ ولد جاوید کوگرفتار ماڑیپور پولیس نے گٹکا ماوا فروش می رحمت اللہ ولد سخی داد کو گرفتار کیا یو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے منشیات فروش ملزمان سمیت گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 5 ملزمان جاوید ولد طاہر ۔

محمد رضوان ولد عبدالرشید ، امجد ولد فاروق ، محمد عارف قریشی ولد محمد یوسف قریشی اور نظام الدین ولد شہاب الدین گرفتار رضویہ سوسائٹی سے پولیس نے منشیات فروش فیصل ولد محمود علی ، محمد ایاز ولد ممتاز اور فرحان ولد شفقت کورڈن اور کھارادر پولیس نے 2 موٹر سائیکل لفٹرزفرحان اور فہیم کو گرفتار وچھینی جانے والی تین موٹر سائیکلیں اوراسلحہ برآمد کر لیا۔

ڈیفنس پولیس نے ایک موٹرسائیکل لفٹر چنگیز خان کھوسو،سائٹ اے پولیس نے دو ملزمان افضل اور عبدالقدیر عرف قادر،جیکسن پولیس نے منشیات فروش عمران علی، عزیز آباد آباد پولیس نے منشیات فروش رو ف خان عرف رو ف گل،مدینہ کالونی پولیس نے تین ملزمان بشیر،غلام محمد عرف چینااورعبدالشکور عرف کالا بابا ،چاکیواڑہ پولیس نی2 جواریوںسیدحکیم اور عبدالکریم، کلری پولیس نے فٹ پاتھ پر ٹھیلے لگانے والی4 افراد دلبر خان، جان ولی، حفیظ اللہ اور حزب اللہ کو گرفتارکرکے ٹھیلے وپتھارے تحویل میں کرلیے۔

سمن آباد پولیس نے منشیات فروش اسداللہ کو گرفتارکرکے ہیروئین اور نقدرقم برآمد کرلی۔کلاکوٹ پولیس نے دو منشیات فروش محمد سعداورمحمد یونس جبکہ ٹھیلے وپتھارے لگانے والے تین افراد سجاد، محمد یوسف اور حبیب کو گرفتارکرکے منشیات ودیگر سامان برآمد کرلیا۔