سابق خاتون اوّل بیگم نصرت بھٹو کا92واں یوم پیدائش 23مارچ کو منایا گیا

منگل 23 مارچ 2021 17:59

سابق خاتون اوّل بیگم نصرت بھٹو کا92واں یوم پیدائش 23مارچ کو منایا گیا
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2021ء) سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ ،سابق خاتون اوّل بیگم نصرت بھٹو کا92واں یوم پیدائش 23مارچ منگل کو منایا گیا اس سلسلے میںجہانیاں سمیت ملک بھر کے مختلف شہروںمیں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام انفرادی طور پر سادہ طریقے سے سالگرہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929ء کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں انہوں نے 8ستمبر1951ء کو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی۔محترمہ نصرت بھٹو طویل عرصہ سے علالت کی حالت میں رہنے کے بعد 23اکتوبر 2011ء کودبئی میں انتقال کر گئی تھیں۔