مچھلی کی موبائل ہیلتھ تجزیاتی لیبارٹری کا قیام فش فارمرز کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا‘ڈائریکٹر فشریز

منگل 6 اپریل 2021 13:52

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2021ء) ڈائریکٹر فشریز(ایکوا کلچر)پنجاب ڈاکٹر محمد عابد نے کہا کہ مچھلی کی موبائل ہیلتھ تجزیاتی لیبارٹری کا قیام فش فارمرز کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، فش فارمنگ کے شعبہ میں انقلاب آئیگااوراس سے وابسطہ لوگوں کے روزگار میں اضافہ ہوگا۔زرائع کے مطابق ڈائریکٹر فشریز (ایکواکلچر) پنجاب ڈاکٹر محمدعابد نے سرگودھا آمد پر زیر تعمیر تجزیاتی موبائل ہیلتھ لیبارٹری کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سرگودھا میں 12ہزار ایکڑ سے زائدرقبہ پر فش فارمنگ ہورہی ہے جہاں لیبارٹری کے قیام سے فش فارمرز کو پانی و مٹی کے تجزیاتی نمونہ جات اور مچھلی کی بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے سہولت میسر ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ لیبارٹری کے ساتھ مفت ایمبولینس سروس فراہم کی جارہی ہے جس سے محکمہ ماہی پروری فارمرز کی دہلیز تک اپنی تکنیکی مشاورت پہنچائے گا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد عابد نے سرگودھا کے دورہ میں سرگودھا اور خوشاب کے ضلعی دفاتر کا معائنہ کیا اور نرسری یونٹس کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عابد نے کہا کہ فش فارمرز حضرات کی تکنیکی معاونت میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور فش فارمرز حضرات کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز سرگودھا ڈویڑن مشتاق احمد قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :