کوٹلی،موٹر سائیکل شاپ پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

بدھ 7 اپریل 2021 22:49

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء)سلطانیہ بازار حبیب ہنڈا سنٹر کے قریب موٹر سائیکل شاپ پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود،ڈی ایس پی چوہدری عنصر علی نے سلطانیہ بازار حبیب ہنڈا سینٹر کے قریب آگ سے متاثرہ علاقہ کا دورہ کے دوران آگ بجھانے کیلئے ریسکیو 1122کے رضا کاروں کی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا جبکہ اس موقع پر ایس ایچ او سٹی سہیل یوسف بھی موجود تھے اطلاع ملنے پرانتظامیہ ،فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ آئے،کافی تگ دو کے بعد آگ پر قابو پالیا گیاشہریوں ،انجمن تاجراں نے ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا۔