حکومت چینی مافیا کو قانون کی طاقت سے لگام ڈالے گی ، فردوس عاشق

وزیراعظم نے قریب ترین ساتھیوں سے احتساب کا آغازکر کے یہ پیغام دے دیا ہے کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی کی سیاست سے کردارختم نہیں ہوا ، ان کے ساتھ جانے والے ارکان بھی قانون کی پاسداری کیلئے گئے تھے ؒوزیر اعلی نے حکومت کا محنت کشوں سے رشتہ مضبوط بنایا، ہم نے محکمہ لیبر کے مردہ گھوڑے میں جان ڈال دی ہی: پریس کانفرنس

جمعرات 8 اپریل 2021 00:29

حکومت چینی مافیا کو قانون کی طاقت سے لگام ڈالے گی ، فردوس عاشق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2021ء) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت چینی مافیا کا قلع قمع کرنے کیلئے پرعزم ہے۔حکومت قانون کی طاقت سے اس مافیا کو لگام ڈالے گی۔ پی ٹی آئی کا نعرہ احتساب ہے تو یہ نہیں ہوسکتا کہ دوسروں کا احتساب ہو اور اپنوں کا احتساب نہ ہو۔ وزیراعظم عمران خان نے قریب ترین ساتھیوں سے آغازکر کے یہ پیغام دے دیا ہے کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، جس پر انگلی اٹھے گی اس کو جواب دینا پڑے گا۔

ڈی جی پی آر آفس میں معاون خصوصی وزیراعظم برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جہانگیرترین پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور ان کی پارٹی کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔کسی کو قانونی اقدامات پر تحفظات ہیں تو عدالتی فورم موجود ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی کی سیاست سے کردارختم نہیں ہوا جو ارکان اسمبلی جہانگیر ترین کے ساتھ گئے ہیں وہ بھی قانون کی پاسداری کیلئے گئے تھے۔

یہ بھی نئے پاکستان میں ہو رہا ہے پہلے ایسے نہیں ہوتا تھا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ شہلا رضا کے ٹویٹ پر تردید آچکی ہے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر محنت عنصر مجید اور سیکرٹری محنت جاوید احمد قاضی کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں ہی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیاد ت میں عوامی فلاحی منصوبوں پر پنجاب بھر میں کام جاری ہے۔

صوبائی وزیرلیبروہیومن ریسورس عنصرمجید نے محنت کشوں سے رشتہ مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور محکمہ لیبر کے مردہ گھوڑے میں جان ڈال دی ہے۔عوام دوست اقدامات سے مزدوروں کو معاشرے کا فعال کردار بنایا جا رہا ہے۔حکومت پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ اب تک 85ہزار صنعتی و تجارتی ادارے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن سے وابستہ 10لاکھ سے زائد تحفظ یافتہ کارکنان اور ان کے 61لاکھ زائد لواحقین بہترین جدید ترین طبی و مالی مراعات حاصل کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے قلیل دور حکومت میں مزدور کی کم از کم تنخواہ کو 15ہزار روپے سے بڑھا کر 17500روپے کر دی ہے۔جبکہ موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزدور کی کم از کم تنخواہ میں اضافے کیلئے حکومت تجاویز مرتب کر رہی ہی