اردن کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، سعودی کابینہ

جمعرات 8 اپریل 2021 00:46

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2021ء) سعودی عرب کی کابینہ نے ایک بار پھر اردن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت مکمل طور پر اردن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی کابینہ اجلاس میں شاہ سلمان نے برادر اور دوست ممالک کے سربراہان کے ساتھ ہونے والے رابطوں کے حوالے سے کابینہ کو ا?گاہ کیا۔ کابینہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عراقی وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتائج پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔