بھارت کے مشہور اداکار کا دین اسلام کی خاطر شوبز دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان

میرے پاس کافی پراجیکٹس موجود ہیں لیکن بس اللہ کی مرضی نہیں تھی، میں آئندہ ماڈلنگ اور اداکاری نہیں کروں گا: ثاقب خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 اپریل 2021 00:44

بھارت کے مشہور اداکار کا دین اسلام کی خاطر شوبز دنیا کو خیرباد کہنے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 07اپریل 2021) بھارت کے مشہور اداکار کا دین اسلام کی خاطر شوبز دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی مشہور مسلمان اداکار ثناء خان کی جانب سے شوبز دنیا چھوڑ کر دین اسلام کی زندگی اختیار کرنے کے بعد اب بھارت کی ایک اور مسلمان شوبز شخصیت دین کی خاطر شوبز دنیا کو خیرباد کہہ گئی۔ بھارت کے مشہور مسلمان اداکار اور ماڈل ثاقب خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سے شوبز کی دنیا میں نظر نہیں آئیں گے۔



سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں ثاقب خان نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دوں، اسی لیے میں آئندہ ماڈلنگ اور اداکاری نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

ثاقب خان کے مطابق میرے پاس کافی پراجیکٹس موجود ہیں لیکن بس اللہ کی مرضی نہیں تھی، ضرور اللہ نے میرے حق میں کچھ اچھا اور بہتر سوچا ہوگا۔

ممبئی میں زندگی کافی مشکل ہے، یہاں قدم جمانے کیلئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے، لیکن میں نے پھر بھی صرف ایک ہی سال میں کافی کامیابیاں سمیٹ لی تھیں، تاہم یہ سب دنیاوی کامیابیاں آخرت کی زندگی کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھتیں ۔ ثاقب خان کے مطابق میں بھٹکا ہوا تھا اور غلط راستے پر چل رہا تھا۔ میں نماز ادا کرتا تھا لیکن پھر بھی مجھے سکون میسر نہیں تھا۔ مجھے جس سکون کی تلاش تھی وہ تو میرے سامنے تھا، میری کتاب قرآن پاک میں۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے توبہ کرنے کا موقع دیا۔

متعلقہ عنوان :