
رمضان المبارک میں سرکاری و نجی دفاترز کے اوقات کار کا نوٹفکیشن جاری
تمام دفاترز صبح 10 بجے کھلیں گے، ہفتہ اتوار کو تعطیل کرنے والے دفاترز 4 بجے اور باقی دفاترز3 بجے چھٹی کرسکیں گے، جمعے کو دفاترز ایک بجے تک کھلے رہیں گے
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 8 اپریل 2021
17:13

(جاری ہے)
دفاترز میں اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیا ہے۔دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس 13 اپریل کو پشاور اجلاس ہوگا، زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیاں متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں چاند کی شہادتیں اکٹھی کریں گی۔
مزید برآں دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند 13 اپریل بروز منگل کو نظر آنے کے امکانات ہیں۔ آج منگل کو محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 12 اپریل کو 7 بج کر 32 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔ 13 اپریل کی شام کو رمضان کا چاند دکھائی دینے کے واضح امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13 اپریل کو آسمان پر کہیں کہیں بادل ہوں گے اور زیادہ تر آسمان صاف ہوگا جس کے باعث چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہونگے۔ دوسری جانب ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں پہلا روزہ 14 اپریل اور عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی۔ ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں 30 روزے ہوں گے اور رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.