کورونا وبا، سینٹرل جیل میں لواحقین کی اسیران سے ملاقات پر10 یوم کے لئے پابندی عائد

ہفتہ 10 اپریل 2021 17:02

کورونا وبا، سینٹرل جیل میں لواحقین کی اسیران سے ملاقات پر10 یوم کے لئے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2021ء) محکمہ داخلہ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کورونا وباء کی تیسری شدید لہر کے پیش نظر سینٹرل جیل میں لواحقین کی اسیران سے ملاقات پر10 یوم کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی نے بتایا کہ پابندی کے دوران لواحقین کی طرف سے اسیران کے لئے صرف روزمرہ کے استعمال کی اشیاء/سامان جمع کرایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وباء کی صورتحال کے باعث پابندی پر من وعن عملدرآمد کرایا جائے گا جس کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کو بڑھنے سے روکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :