لسبیلہ یو نیورسٹی کے وائس چانسلر اور ڈین نے یونیورسٹی کو ذاتی جا گیر سمجھ کر اپنا با دشاہی نظا م قائم کیا ہوا ہے،اشفاق بلوچ

وزیراعلیٰ بلو چستان اور گور نر بلو چستان لسبیلہ یو نیورسٹی کے طلباء کے مسائل کا فوری نو ٹس لیتے ہوئے انہیں حل کروائیں ،صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان

ہفتہ 10 اپریل 2021 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) پیپلز اسٹو ڈنٹس فیڈ ریشن بلو چستان کے صوبائی صدر اشفاق بلو چ، جنرل سیکر ٹری جہانگیر بلوچ، سیکر ٹری انفا رمیشن میر بابل بنگلزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان اور گور نر بلو چستان لسبیلہ یو نیورسٹی کے طلباء کے مسائل کا فوری نو ٹس لیتے ہوئے انہیں حل کروائیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ڈین نے یونیورسٹی کو ذاتی جا گیر سمجھ کر اپنا با دشاہی نظا م قائم کیا ہوا ہے جو کہ قابل مذ مت ہے چانسلرنے سیکو رٹی انتظامیہ سے معصوم طلباء اور طالبات پر تشدد کرواکر اپنی اہلی کا ثبو ت دیا ہے حکام بالا سے گز ارش ہے کہ وائس چانسلر اور ڈھین کو فوری بر طرف کر کے انکے خلاف قا نونی کا روائی عمل میں لائی جائے تاکہ طلباء کا قیمتی وقت مزید ضائع ہو نے سے بچا یا جا سکے بصورت دیگر پیپلز ایس ایف پور ے بلو چستان میں احتجاجی کا ل دیگی۔

متعلقہ عنوان :