وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے کنیئرڈ کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ کی ملاقات ، معیار تعلیم کی بہتری کی سفارشات اور تجاویز پرتبادلہ خیال

ہفتہ 10 اپریل 2021 22:43

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے کنیئرڈ کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں کنیئرڈ کالج فار ویمن کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ نے ملاقات کی ، جس میں فروغ تعلیم کے لئے مختلف امور پر گفتگوہوئی اور معیار تعلیم کی بہتری کی سفارشات اور تجاویز پرتبادلہ خیال کیا گیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کنیئرڈ کالج پنجاب کی تعلیمی تاریخ کا ناقابل فراموش حصہ ہی-حکومت پنجاب فروغ تعلیم کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لارہی ہی-تعلیمی اداروں کی اپ گریڈ یشن ترجیحات میں اولین ہی-پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کرنے کا عہد نبھائیںگی-پنجاب میں 12یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے ابتدائی کارروائی مکمل ہوچکی ہی-انہوں نے کہاکہ صوبے بھر میں سکولوں او رکالجوں کو اپ گریڈ کیا گیاہی-27ہزار سے زائد سکولوںکو اپ گریڈ کیا جا رہاہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین کے لئے معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر کنیئرڈ کالج کے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا