Live Updates

شاباش ڈسکہ! شاباش ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام!

نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا، جہاں جہاں ووٹ پڑے گا الحمدللہ وہاں نوازشریف جیتے گا، اس جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے، وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں عوام کی حکمرانی ہوگی، ڈرو اپنے انجام سے: این اے 75 ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد مریم نواز کا ردعمل

muhammad ali محمد علی اتوار 11 اپریل 2021 00:11

شاباش ڈسکہ! شاباش ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام!
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل 2021ء) این اے 75 ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد مریم نواز کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کی فتح کے بعد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغامات جاری کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔







مریم نواز نے فتح کی خبرموصول ہونے پر کہا شکرالحمدُللّہِ ربّ العالمینُ۔

انہوں نے جیتنے والی لیگی امیدوار نوشین افتخار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ
نوشین بہت بہت مبارک ہو۔

(جاری ہے)

آپ نے بہادری، جرت اور استقامت سے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کیا اور ووٹ چوروں کو اللّہ کے کرم سے چاروں شانے چت کیا۔ آپ کے مرحوم والد کو آپ پر فخر ہو گا۔ ہم سب کو بھی آپ پر فخر ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ شاباش ڈسکہ! شاباش ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام! شاباش نوشین! تم نے آج ایک بار پھر "ووٹ کو عزت دو" کی جنگ جیتی۔

ساری دنیا پر واضح کر دیا کہ کس طرح 19 فروری کو کٹھ پتلی وزیراعظم کی نگرانی میں ووٹ کی عزت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
سن لو عوام کیا کہہ رہے ہیں۔ غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے ہوئے عوام سے تمہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔ ڈرو اپنے انجام سے!۔ نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا۔

جب بھی منصفانہ الیکشن ہونگےجیت شیرکی ہی ہوگی۔نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے یاد رکھیں نواز شریف ایک نظریےکا نام ہے جو عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔ اس جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے، وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں عوام کی حکمرانی ہوگی، جعلسازوں کی نہیں۔
جہاں جہاں ووٹ پڑے گا الحمدللہ وہاں نوازشریف جیتے گا، شیر دھاڑے گا انشاءاللہ اب مستقبل آپکا ہے,عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب ووٹ چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود جیت ووٹ کی ہوئی,جیت عوام کی ہوئی۔
 واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ چکے۔ تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار نے 1 لاکھ 11 ہزار 220 ووٹ حاصل کیے، جبکہ تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 92 ہزار ووٹ حاصل کر سکے۔ یوں ن لیگ نے 19 ہزار ووٹوں کی برتری سے حکمراں جماعت تحریک انصاف کو شکست دے دی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات