وفاقی وزیر عمر ایوب کی مظفر آباد کی فضاوں میں پیراگلائیڈنگ ، ویڈیو وائرل

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور ایڈیشنل کمشنر مظفرآباد نے 10 ہزار فٹ بلندی سے پیرا گلائیڈنگ کی، انہوں نے پیر چناسی سے پیراگلائیڈںگ کی اور مظفرآباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 11 اپریل 2021 20:16

وفاقی وزیر عمر ایوب کی مظفر آباد کی فضاوں میں پیراگلائیڈنگ ، ویڈیو ..
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 11اپریل 2021) حکومت کا آزادکشمیر میں سیاحت کے فروخت کا عزم، وفاقی وزیر عمر ایوب کی مظفر آباد کی فضاوں میں پیراگلائیڈنگ کی ویڈیو وائرل۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے آزاد کشمیرمیں سیاحت کے فروخت کے لیے پیراگلائیڈنگ کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور ایڈیشنل کمشنر مظفرآباد نے 10 ہزار فٹ بلندی سے پیرا گلائیڈنگ کی، انہوں نے پیر چناسی سے پیراگلائیڈںگ کی اور مظفرآباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کا علاقہ خطے کا خوبصورت ترین علاقہ ہے، ہمارا یہی ہدف ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی انٹرنیشنل فیسٹیول ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیرچناسی تفریحی مقام پیراگلائیڈنگ کے لیے سب سے بہترین مقام ہے، پیراگلائیڈنگ کو فروغ دے کر آزاد کشمیر کی سیاحت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق سلب کررکھے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر دنیا کا چھپا ہوا ہیرا ہے، محکمہ سیاحت کو چاہیے کہ آزاد کشمیر میں پیراگلائیڈنگ کو فروغ دیں۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں پیراگلائیڈنگ کی سہولت ایک عرصہ دراز سے دستیاب ہے، تاہم ایک دہائی قبل ان علاقوں میں دہشتگردی کے بادل چھانے کے بعد بیرونی اور اندرونی سیاحت میں کافی کمی واقع ہو گئی تھی، جس وجہ سے پیراگلائیڈنگ بھی کم ہو گئی ۔ تاہم حکومت کی کاوشوں کے نتیجے میں ملک میں ایک مرتبہ پھر سیاحت کو فروغ ملا ہے۔