تحریک انصاف نے این ای249 ضمنی انتخاب کے دوران فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا

پولنگ کا دن بھی تبدیل کرنے کی استدعا،بلدیہ میں جس طرح جلاؤگھیراہورہاہے تو29اپریل کوکیاہوگا،خرم شیر زمان

جمعرات 15 اپریل 2021 16:29

تحریک انصاف نے این ای249 ضمنی انتخاب کے دوران فوج تعینات کرنے کا مطالبہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) پاکستان تحریک انصاف نے این ای249 ضمنی انتخاب کے دوران فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا اور پولنگ کا دن بھی تبدیل کرنے کی استدعا کی۔تفصیلات کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمشنراعجازانورچوہان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی وفد الیکشن کمیشن پہنچا، وفد میں خرم شیرزمان،ایم پی اے شہزاد قریشی اور بلال غفار شامل تھے۔

پی ٹی آئی وفد نے شکایات وتحفظات پر مشتمل درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے سپرد کی ، درخواست میں پی ٹی آئی نے این ای249میں فوج تعینات کرنیکامطالبہ کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ این ای249میں پولنگ کادن بھی تبدیل کیاجائے۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے درخواست کی ہے کہ رمضان کے سبب 29 اپریل کاالیکشن اتوارکے دن کرلیاجائے، بلدیہ میں جس طرح جلاؤگھیراہورہاہے تو29اپریل کوکیاہوگا۔

(جاری ہے)

خرم شیرزمان نے کہا کہ تحریک انصاف سیالیکشن کمیشن کوزیادہ تکلیف ہے، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوچکا ہے، پی ایس88 میں بھی ہمیں شکایات ملتی رہیں۔حلقہ این ای249میں سیکیورٹی صورتحال کودیکھ لیاجائے، پوری امیدہے کہ این ای249میں بڑی تعدادمیں ووٹ لیں گے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری پرامن الیکشن کرواناہے، ہم نہیں چاہتے کہ ڈسکہ والی صورتحال پیداہو۔