عمران صاحب جب قرض 25000 ارب تھا تو آپ نے اڑھائی سال میں 35000 ارب قرض واپس کر دیا ،مریم اور نگزیب

عمران صاحب آپ نے اگر اڑھائی سال میں 35000 ارب قرض واپس کر دیا ہے تو پھر آج ملک پر 38000 قرض کیسے ہوگیا ، بیان

جمعہ 16 اپریل 2021 16:42

عمران صاحب جب قرض 25000 ارب تھا تو آپ نے اڑھائی سال میں 35000 ارب قرض واپس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران صاحب کے مسلم لیگ (ن )کے قرضہ لینے کا بیان پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب 2018 میں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہوئی تو ملک پر مجموعی قرض 24952.9 یعنی 25 ہزار ارب تھا،عمران صاحب جب قرض 25000 ارب تھا تو آپ نے اڑھائی سال میں 35000 ارب قرض واپس کر دیا ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے اگر اڑھائی سال میں 35000 ارب قرض واپس کر دیا ہے تو پھر آج ملک پر 38000 قرض کیسے ہوگیا ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کس کیفیت میں بات کرتے ہیں یہ حساب آپ کو کون سکھاتا ہے اٴْلٹی سیدھی باتیں کیوں کرتے ہیں ،سچ تو یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے قرض کا ایک روپیہ واپس نہیں کیا بلکہ ملکی تاریخ میں تیز ترین قرض لیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے دسمبر 2020 تک ملک پر 12 ہزار 863 ارب کا قرض بڑھایا جو 72 سال میں لئے گئے تمام حکومتوں کے قرض کا 40 فیصد بنتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے اڑھائی سال میں جو قرض ملک پر لاد دیا، مسلم لیگ(ن) نے اپنے تین ادوار میں مجموعی طور پر اتنا اضافہ نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے اڑھائی سال میں جتنا تیز ترین اور بھاری قرض لیا ہے اتنا آج تک کسی حکومت نے نہیں لیا ۔ انہوںنے کہاکہ چار سال تک اگر ہر پاکستانی کو مفت آٹا، چینی ، بجلی گیس دوائی دی جائے تو وہ رقم اتنی بنتی ہے جتنا اڑھائی سال میں عمران خان نے قرضہ لیا ہے ، یہ ہے عمران صاحب کی کارکردگی ۔