تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا.عمران خان

عوام اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملے کیئے گئے کوئی بھی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے. وزیراعظم کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 اپریل 2021 12:40

تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا.عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی. وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں پاکستان اور بیرون ملک شہریوں پر واضح کر دوں کہ ہماری حکومت نے تحریک لبیک کے خلاف کارروائی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کی. انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے خلاف کارروائی تب کی گئی جب انہوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔

(جاری ہے)

تحریک لبیک کے لوگوں نے سڑکوں پر پرتشدد مظاہرے کیے‘وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک لبیک کے لوگوں نے عوام اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کیا کوئی بھی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے.

متعلقہ عنوان :