قوم کا اتحاد سب سے بڑی طاقت، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن ممکن نہیں، اسحاق ڈار

جمعرات 7 مئی 2026 13:35

قوم کا اتحاد سب سے بڑی طاقت، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن ممکن نہیں، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں، عوام، افواج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ فیلڈمارشل کی قیادت میں افواج نے دشمن کوفیصلہ کن جواب دیا، پاکستانی قوم کو متحد ہونے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی جنگی طیاروں سمیت مختلف عسکری اہداف کونشانہ بنایا، فعال سفارتکاری سیدنیا میں پاکستان کا بھرپورمؤقف پیش کیا، معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا۔انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق ہونا چاہئے، کشمیرسمیت بنیادی تنازعات کے حل کے بغیرجنوبی ایشیامیں امن ممکن نہیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں کرے گا، ہرجارحیت کاجواب پوری قوت سے دیا جائیگا، پاکستان معیشت،تعلیم سمیت دیگرشعبوں میں بھی مضبوط ہوگا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیفروغ کیلئے بھرپورکرداراداکررہا ہے۔