امن عامہ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے، کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دی جائے گی:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے۔ دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اپریل 2021 17:42

امن عامہ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے، کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے۔ دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔کوئی معاشرہ پر تشددرویوں کی اجازت نہیں دیتا۔ انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور ریاست اپنی یہ ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی۔

قانون سب کے لئے برابرہے۔ قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھاجائے گا اور جہاں قانون توڑا جائے گا وہاں قانون ا پنا راستہ خود بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نا خوشگوار واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہو ں گی۔