امہ المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ نے تبلیغ اسلام کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں ،شہنشاہ حسین نقوی

بدھ 21 اپریل 2021 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امہ المومنین ملکة العرب حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ نے ترویج و تبلیغ دین کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں لہذا ہماری خواتین کو شریعت محمدی ﷺ کی پاسداری اور احکام خدا وندی پر عمل پیرا ہونا ہوگا کیونکہ یہ تعلیمات اسلامی اور خدا وند تعالیٰ کا حکم ہے اس پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اس کے ساتھ ساتھ کیونکہ رسول اکرمﷺآپ سے بے پناہ محبت کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

اور آپ کی دولت نے اسلام کی جڑوں کو مضبوط کیا اور واضح طور پر رسول اکرمﷺ نے یہ بات کہی کہ حضرت خدیجة الکبریٰ نے اس وقت ابتدائی دور میں اسلام کی خدمت کی جب مشکلات کا وقت تھا اور میرے شانہ بشانہ خدیجة الکبریٰ کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔آپ کی رحلت کے بعد رسول اکرمﷺ نے آپ کو شدت سے یاد کیا اور کہا کرتے تھے کہ خدیجة الکبریٰ میری ہمدرد ساتھی تھیں ۔