یونیورسٹی آف لکی مروت نے ایڈ منسٹریشن اور اکیڈمک بلاک پر تعمیراتی کام کے اجراء کے لئے ٹینڈر جاری کردیئے

جمعرات 22 اپریل 2021 23:26

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) یونیورسٹی آف لکی مروت نے ایڈ منسٹریشن اور اکیڈمک بلاک پر تعمیراتی کام کے اجراء کے لئے ٹینڈر جاری کردیئے۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ورکس محمد شعیب خان نے کنسلٹنٹس کے ساتھ مشاورت کے بعد انتہائی جانفشانی سے ٹینڈر دستیاویزات تیار کیں جن کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے باقاعدہ منظوری دے دی اس موقع پر رجسٹرار انعام اللہ خان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایڈ منسٹریشن اور اکیڈمک بلاکس کو پیکج ون کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تعمیر پر399ملین روپے سے زائد لاگت آئے گی ۔ رجسٹرار انعام اللہ خان نے بتایاکہ ٹینڈرز کا اجراء ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ ضلع لکی مروت کے عوام خاص کر نوجوان طبقے کے لئے انتہائی خوشی اور مسرت کا مقام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کی اپنی عمارت کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے سے یہ مزید بہتر انداز سے اعلیٰ اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا عمل یقینی بنا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :