دوسرا ٹی ٹونٹی ، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پہلے میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 اپریل 2021 13:34

دوسرا ٹی ٹونٹی ، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 اپریل 2021ء ) 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلے میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے آج دوسرے ٹی ٹونٹی میں آمنے سامنے ہوں گے، گرین شرٹس میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم بھی سیریز برابر کرنے کیلئے سردھڑکی بازی لگانے کو تیار ہے،سیریز میں فیصلہ کن برتری کے لئے ٹیم مینجمنٹ نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، زمبابوین بلے باز کریگ ایروین زخمی ہونے کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ تریسائی ماساکاندا سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے 3 مئی جب کہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے ۔                                                                     

متعلقہ عنوان :